پوٹھوار کے کاشتکاروں میں زیتون کے پودوں کی تقسیم کا آغاز

پوٹھوار کے کاشتکاروں میں زیتون کے پودوں کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایک تقریب بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ ، چکوال میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی تھے ۔ تقریب میں ای ڈی او زراعت چکوال ، مشہور سماجی ثخصیت ملک فلک شیر اعوان کے علاوہ زیتون کے کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کو اللہ تعالیٰ نے ایسی آب وہوا سے نوازا ہے جو زیتون کی کاشت کے لئے نہایت موزوں ہے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ چکوال کو شہرِ زیتون (City of Olives) بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ انہوں نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ ، چکوال کی ٹیم کی کو ششوں کو بھی سراہا جو کاشتکاروں کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ زیتون کے پراجیکٹ کے تحت اس سال تین لاکھ پودے زمینداروں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے اور ان کو فنی رہنمائی بھی مہیا کی جائے گی۔ ملک فلک شیر اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بارانی ادارہ کی طرز پر ایک ادارہ تلاگنگ میں بنانے کا پروگرام رکھتے ہیں تاکہ اس علاقے میں بھی زمینداروں کو باقاعدہ رہنمائی مل سکے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمینداروں کے نمائندہ یوسف شاہ چنے بتایا کہ وہ پچھلے دس سال سے زیتون کی کاشت کے ساتھ منسلک ہیں اور اس کی کاشت سے بہتر منافع حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے زمینداروں کو ترغیب دی کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون لگائیں ۔ ادارہ کے ڈا ئریکٹر ڈاکٹر محمد طارق نے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او چکوال کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف اس تقریب کے لئے وقت نکالا بلکہ ضلع چکوال میں عملی طور پر زیتون کی کاشت میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔مہمان خصوصی نے منتخب زمیندارو ں میں زیتون کے پودے تقسیم کرنے کے بعد زیتون لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز بارانی ادارہ میں ایک پود ا لگا کر کیا ۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *